حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دختر حضرت ختم المرسلین و زوجۂ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السّلام کی مظلومانہ شہادت کے موقع پر، ہندوستان کے شہر تمل ناڈو اور کیرلا کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں میں مجالسِ فاطمی کا پر شکوہ اہتمام کیا گیا، جن سے آئمۂ مساجد و علماء کرام نے سیرت و فضائل حضرت فاطمۃ الزھراء پر مدلل خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق، ان مجالس میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے عزائے فاطمی کے حقیقی سوگوار حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں تسلیت و تعزیت عرض کی۔
واضح رہے کہ آل رسول فاؤنڈیشن ریاست کیرالا کی جانب سے بنت سید الکونین مادر امامین حسنین علیہما السلام حضرت صدیقۂ کبری جناب فاطمۂ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کے پر غم موقع پر، مجلس عزاء اور درس معارف فاطمی کا پر شکوہ اہتمام کیا گیا، جن میں مؤمنین و مؤمنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ان پروگراموں کے انعقاد میں مولانا الشیخ حسن حیدر اعظمی کی خدمات قابل ذکر ہیں۔